سری لنکا کی بھارت کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلیے میزبانی کی پیشکش

کورونا صورتحال کی وجہ سے انگلش ٹیم بھارت میں کھیلنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 15 اگست 2020 17:03

سری لنکا کی بھارت کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلیے میزبانی کی پیشکش
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اگست 2020ء ) سری لنکا نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے میزبانی کی پیش کش کردی۔ اگلے سال انگلینڈ نے بھارت کا درہ کرنا ہے جس میں پانچ ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں تاہم کورونا صورتحال کی وجہ سے انگلش ٹیم بھارت میں کھیلنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی۔ سری لنکن میڈیا رپورٹس کےمطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ حکام سے رابطہ کرکے انہیں یہ سیریز سری لنکا میں کھیلنے کی دعوت دی ہے،امریکہ اور برازیل کے بعد بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، سری لنکن بورڈ نے اس سے پہلے آئی پی ایل میچز کی میزبانی بھی کرنے کی خواہش کا اظہارکیا تھا جسے بھارتی بورڈ نے پورا نہیں کیا۔

خیال رہے کہ بھارت کورونا کیسز کے حوالے سے اس وقت دنیا کا تیسرا بدترین متاثرہ ملک ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 23 لاکھ تک جا پہنچی ہے اور وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی 44 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد امریکا اور برازیل کے مقابلے میں نسبتاً کم ہے لیکن بھارت میں اموات کی تعداد بہت کم بتائی جارہی ہے۔بھارت میں کورونا کے کیسز شہری علاقوں سے چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں پھیل رہے ہیں اور طبی مراکز پہلے ہی دباؤ کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں سخت لاک ڈاؤن کے بعد مرحلہ وار پابندیوں کو نرم کیا گیا ہے جو 25 مارچ کو نافذ کی گئیں تھیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2020 - 17:03:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :