ٹی ٹونٹی سے انکار ، پی سی بی سرفراز کیخلاف ایکشن سے گریزاں

کرکٹ بورڈ نے شوکاز نوٹس دینے کی بجائے تیسرے ٹی ٹونٹی میں تحفظات کی منتق پیش کرڈالی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 ستمبر 2020 15:59

ٹی ٹونٹی سے انکار ، پی سی بی سرفراز کیخلاف ایکشن سے گریزاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 ستمبر 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی کارروائی سے بچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفراز احمد نے سینٹرل کنٹریکٹ میں ہو نے کے باوجود میچ میں کھیلنے سے انکار کیا بلکہ پاکستان واپس آ کر مبینہ طورمعاملہ میڈیا میں بھی لے آ ئے تاہم پی سی بی کی جانب سے کوئی شو کاز نوٹس جاری کرنے کی بجائے کہا گیا ہے کہ سرفراز احمد نے تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے بارے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے انکار نہیں کیا انہوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں لکھا ہے کہ کرکٹر بورڈ کی تمام پالیسیوں کا پابند ہوگا۔ ناقدین کے مطابق سرفراز احمد کا کھیلنے سے انکار کرنا یا تحفظات کا اظہار کرنا سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ،کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں واضح لکھا ہے کہ وہ بورڈ کی تمام پالیسیوں کے پابند رہیں گے اوردوران ٹور کھلاڑی ٹیم انتظامیہ کے فیصلوں کا پابند ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اس بات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ چار اہم افراد کے اجلاس میں ہونیوالے معاملات میڈیا میں آنابھی قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے ۔واضح رہے کہ سرفراز احمد دورہ انگلینڈ کا آخری میچ کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ ہیڈ کوچ اوربیٹنگ کوچ کے منانے پر سابق کپتان نے آخری میچ کھیلا تھا۔سیریز کا آخری میچ کہیں کیریئر کا آخری مقابلہ نہ ہوجائے اس ڈر سے سابق کپتان سرفراز احمد نے دورہ انگلینڈ میں تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مصباح اوریونس نےسرفراز کو یقین دہانی کرائی تھی آخری میچ میں وہ ناکام ہوئے تو بھی ٹیم کیلئےسیکنڈ وکٹ کیپررہیں گے۔ سرفراز کی جانب سے میچ نہ کھیلنے بارے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی جانب سے بھی اس واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے اور انہوں نے کہا کہ ان کی جگہ وہ بھی ہو تے تو میچ کھیلنے سے انکار کرتے ۔
وقت اشاعت : 10/09/2020 - 15:59:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :