وقار یونس کے والد کی نماز جنازہ آج شام ادا کی جائیگی

یونس متیلا لاہور کے نجی سپتال میں کافی دنوں سے زیر علاج تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 ستمبر 2020 16:30

وقار یونس کے والد کی نماز جنازہ آج شام ادا کی جائیگی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 ستمبر 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد انتقال کرگئے۔ یونس متیلا لاہور کے نجی سپتال میں کافی دنوں سے زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے خالد مسجد ،کیولری گرائونڈ،لاہور میں ادا کی جائے گی۔ وقار یونس اتوار کی صبح سڈنی سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی،چیف ایگزیکٹیو وسیم خان اور دیگر سٹاف نے وقار یونس سے اظہار افسوس کیا ہے۔

وقار یونس دورہ انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے تاہم کورونا ایس او پی کی وجہ سے انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑا تھا۔اب وقار یونس قرنطینہ سے نکل کر فیملی سے ملے بغیر سڈنی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ۔ ان کی اہلیہ فریال وقار نے بتایا کہ ’’وقار یونس ہوٹل قرنطینہ سے ہی پاکستان واپس چلے گئے ، ان سے ہماری ملاقات نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقار یونس کے والد کی حالت لاہور میں تشویشناک ہے جن کا اب انتقال ہوچکا ہے ۔

وقار یونس کی اہلیہ فریال وقار کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل وقت ہے جب سننے کو ملے کہ ایک بڑا شخص اکیلا رو پڑا ہو اور وہ کچھ نہیں کر سکتا، یہ تکلیف دہ لمحات ہیں ‘‘۔
خیال رہے کہ نیو ساؤتھ ویلز کووڈ 19 قوانین کے تحت وقار یونس کو 14 روز کا ہوٹل قرنطینہ مکمل کرنا تھا۔
وقت اشاعت : 13/09/2020 - 16:30:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :