یوم دفاع کے مناسبت سے آرین باکسنگ کلب نواں کلی میں مختلف کیٹیگری کے نمائشی فائٹس کا انعقاد

بدھ 16 ستمبر 2020 19:18

یوم دفاع کے مناسبت سے آرین باکسنگ کلب نواں کلی میں مختلف کیٹیگری کے نمائشی فائٹس کا انعقاد
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) یوم دفاع کے مناسبت سے آرین باکسنگ کلب نواں کلی میں سریاب باکسنگ کلب کے تعاون سے مختلف کیٹیگری کے نمائشی فائٹ منعقد ہوئے جس کے مہمان خصوصی خداے بخش لاشاری تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات و اسناد تقسیم کیے اس موقع پر سریاب باکسنگ کلب کے چیف کوچ و صوبائی صدر پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن حمید سرپرہ انٹر نیشنل جج ریفری عبداللہ رند پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالغنی نجیب اللہ کاکڑ،قدوس بڑیچ محمد اشرف عبدالرحمان و دیگر موجود تھے، اس موقع پر مہمان خصوصی خداے بخش لاشاری نے کہا کہ بلوچستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو کہ صوبے کیلئے خوش آئندہ بات ہے ، باکسنگ کے کوچ سہولیات کے فقدان اور بغیر کسی فنڈ کے اپنے مدد آپ کھلاڑیوں کو بہترین ٹریننگ دینے کیلئے سر جوڑ کوششیں کررہے ہیں صوبائی حکومت مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ ، سیکرٹری کھیل عمران گچکی، ڈی جی کھیل درا بلوچ باکسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات کرے اور آل پاکستان باکسنگ چیمپئن شپ 2020 کا انعقاد کوئٹہ میں کرائے تاکہ کھلاڑیوں میں پائے جانے والی بے چینی ختم ہوسکے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں ان کے کارکردگی سے ہی ملک کا نام روشن ہوتا ہے اور اس کا نام ہر عام و خاص کے زبان پر ہوتا ہے ، میچ میں جج ریفری کے فرائض عبداللہ رند اور قدوس بڑیچ نے سر انجام دیا
وقت اشاعت : 16/09/2020 - 19:18:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :