شنیرااکرم کراچی میں لوڈشیڈنگ سے تنگ
میرے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ہمارے پاس بجلی کے اتنے سنگین مسائل کیوں ہیں جبکہ ہم سورج کی مدد سے سولر انرجی بھی پیدا کرسکتے ہیں:اہلیہ وسیم اکرم
ذیشان مہتاب جمعہ 18 ستمبر 2020 12:32
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر2020ء) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا نے کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کردیا۔ معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بلند کرنے والی اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی دنیا میں سب سے آگے رہنے والی 37 سالہ شنیرا اکرم نے اس بار کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ کے سنگین مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔شنیرا اکرم نے کراچی میں جاری اعلانی اور غیر اعلانی لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کراچی شہر جہاں سارا سال سورج اپنی گرمی کی شدت سے آگ برساتا ہے وہاں میرے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ہمارے پاس بجلی کیاتنے سنگین مسائل کیوں ہیں جب کہ ہم سورج کی مدد سے سولر انرجی بھی پیدا کرسکتے ہیں ۔
وسیم اکرم کی اہلیہ نے وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد کے لیے سوالیہ انداز میں لکھا کہ یہ سمجھنا بھی مشکل ہے کہ کراچی میں اتنی گرمی ہونے کے باجود بھی یہاں کے لوگ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار کیوں ہیں‘‘۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ SolarEnergy ،Karachi اور HarvestTheSun بھی استعمال کیے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 18/09/2020 - 12:32:25
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا