فاسٹ بولر سہیل خان بھی امریکا چلے گئے
رمیز راجہ جونیئر نے بھی امریکا میں قیام کو ترجیح دے رکھی ہے
ذیشان مہتاب پیر 21 ستمبر 2020 14:30
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 ستمبر 2020ء ) نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شامل فاسٹ بولر سہیل خان بھی امریکا چلے گئے۔
نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لیے سندھ ٹیم میں شامل فاسٹ بولر سہیل خان بھی امریکا چلے گئے جب کہ سوشل میڈیا پر 35 سالہ سہیل خان کے فینز نے ان کے امریکا پہنچنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ان سے پہلے رمیز راجہ جونیئر نے بھی ڈومیسٹک ایونٹ میں شرکت کے بجائے امریکا میں قیام کو ترجیح دے رکھی ہے۔
دورہ انگلینڈ کے پریکٹس میچز میں شاندار پرفارمنس کے باوجود پلینگ الیون کا حصہ نہ بن پانے والے سہیل خان سندھ کی فرسٹ الیون سکواڈ کا حصہ ہیں جو اس وقت سرفراز احمد کی قیادت میں ملتان میں پی سی بی کے بابیوببل میں موجود ہے۔
پی سی بی حکام نے سہیل خان کے امریکا جانے کے تصدیق کی ہے تاہم اس امید کا بھی اظہارکیا ہےکہ وہ 25 ستمبر تک ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ اس سے پہلے سندھ کی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس فٹنس مسائل کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں، ان کی جگہ غلام مدثر کو شامل کیا گیاہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 21/09/2020 - 14:30:53
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سرگودہا میڈیکل کالج کے سپورٹس گالا کا افتتاح
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
فرانس کے بنیامین تھامس نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا
-
مانچسٹر سٹی انگلش پریمیئر لیگ میں ہفتہ کو فلہم کے خلاف پنجہ آزمائی کرے گی
-
آئی پی ایل، سن رائزرز حیدرآباد نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے
-
پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل آئرش کرکٹرز نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی