پہلا آل پاکستان ویمن ڈبل وکٹ کرکٹ کپ پرسوں شروع ہوگا

بدھ 23 ستمبر 2020 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام پہلا آل پاکستان ویمن ڈبل وکٹ کرکٹ کپ پرسوں جمعہ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق ہونگے۔ یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر زاہد اعوان نے سرکاری خبر رساں ادراے کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اور وائٹل گروپ کے تعاون سے قومی سطح کے اس ٹورنامنٹ کا مقصد کورونا وائرس کے باعث طویل عرصہ سے گھروں میں بیٹھی اور مایوسی کا شکار خواتین کرکٹرز کو دوبارہ میدان میں اترنے اور صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، سرگودہا، میانوالی، اٹک، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، ایبٹ آباد، میرپورآزادکشمیر، ملتان، بہاولپور اور کراچی سمیت پاکستان بھر سے ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ٹورنامنٹ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس اوپیز کے تحت منعقد کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کو کووڈ۔19 پروٹوکولز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ ٹورنامنٹ دو روز تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 23/09/2020 - 12:50:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :