ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد نے سال 2020کی آخری سہ ماہی کیلئے ایونٹ کیلنڈر جاری

جمعرات ستمبر 16:45

ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد نے سال 2020کی آخری سہ ماہی کیلئے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد نے سال 2020کی آخری سہ ماہی کیلئے ایونٹ کیلنڈر جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد نے سال 2020کی آخری سہ ماہی اکتوبر ، نومبر اور دسمبر کیلئے ایونٹ کیلنڈر جاری کردیا ۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ کیلنڈر کے مطابق 11اکتور کو چک نمبر 227کرارڑ والہ نزد سنٹرل جیل میں میچ منعقد ہوگا ۔

23تا 25اکتوبر برکات شریف سپورٹس میلہ چک نمبر 205میں سہ روزہ ٹورنامنٹ منعقد ہوگا ۔30اور 31اکتوبر کو آل پنجاب اوپن کبڈی ٹورنامنٹ کا مکو آنہ میں انعقاد کیا جائے گا ۔6تا 8نومبر تین روزہ ٹورنامنٹ میلہ مائی مستانی مکوآنہ بائی پاس پر منعقد ہوگا ۔15نومبر کو فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ منعقد کروایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

27تا 29نومبر سہ روزہ انصاف کبڈی لیگ چک نمبر 214رب ڈھڈی والہ منعقد کروائی جائے گی ۔

4تا 6دستمبر ایف سی سی آئی کبڈی لیگ کا انعقاد ہوگا ۔11 اور 12دسمبر کو بابا حیدر شاہ گیلانی چک امرایہ تاندلیانوالہ میں ایونٹ منعقد ہوگا ۔23تا 25دسمبر لائل پور انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ اقبال سٹیڈیم میں منعقد ہوگا ایونٹ میں ہریانہ اور انڈیا پنجاب کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی ۔ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق تمام ایونٹس پاکستان کبڈی فیڈریشن کی منظور شدہ قوائد و ضوابط اور آفیشلز کے تحت منعقد ہونگے ۔ایونٹس کا انعقاد حکومتی این او سی کے اجراء سے مشروط ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/09/2020 - 16:45:33

Your Thoughts and Comments