پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

وسیم اکرم، ایلکن ولکنز، بازید خان، رمیز راجہ، ٹینو موائیو اور عروج ممتاز شامل

بدھ 28 اکتوبر 2020 17:47

پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا جس میں وسیم اکرم، ایلکن ولکنز، بازید خان، رمیز راجہ، ٹینو موائیو اور عروج ممتاز شامل ہیں۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

وسیم اکرم صرف ٹی ٹونٹی سیریز میں کمنٹری کریں گے ۔ عروج ممتاز صرف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران کھیل پر تبصرہ کریں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی کمپنی کے اشتراک سے سیریز کی ایچ ڈی پروڈکشن خود کرے گا۔ ایچ ڈی کوریج کے دوران 18 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔آئی سی سی قوانین کے تحت سیریز کے دوران ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
وقت اشاعت : 28/10/2020 - 17:47:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :