ٹرے ہاکی چیمپین شپ، اسلام آباد ،ایم پی سی ایل، پی اے ایف نے اپنے میچ جیت لئے

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:59

لاہور۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹرے ہاکی چیمپین شپ کے چھٹے روز تین میچ کھیلے گئے، پہلے مقابلے میں اسلام آباد نے آزاد جموں و کشمیر کو 4-0 سے شکست دی، فاتح ٹیم کی طرف سے عثمان رمضان نے دو ، اظہر اللہ اور عدیل احمد نے ایک گول کیا، دوسرا میچ ایم پی سی ایل اور پنجاب کے مابین کھیلا گیا جو ایم پی سی ایل نے 2-1 سے جیت لیا، ایم پی ایل سی کی جانب سے ارشد لیاقت اور محمد عمران نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ پنجاب کی جانب سے حنان شاہد نے واحد گول کیا، تیسرے میچ میں پی اے ایف نے کے پی کے کو 3-2 سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کیلئے رضوان علی ، ایم بلال ، اورعمران نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ عثمان خان اور رومان تیمور نے ایک ایک گول کیا، میچ کے مہمان خصوصی اولمپیئن دانش کلیم تھے،آج بروزجمعرات 29 اکتوبر کو دو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے، یہ میچز پاکستان ھاکی فیڈریشن کے آفیشل یوٹیوب چینل پربراہراست نشرکیے جارہے ہیں
وقت اشاعت : 28/10/2020 - 22:59:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :