پی سی بی نے کبھی امریکہ جانے سے روکنے کیلئے رابطہ نہیں کیا:سمیع اسلم

انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ دورے کیلئے بھی منتخب نہ کیے جانے پر امریکہ میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا: ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 دسمبر 2020 17:33

پی سی بی نے کبھی امریکہ جانے سے روکنے کیلئے رابطہ نہیں کیا:سمیع اسلم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 دسمبر 2020ء ) قومی ٹیم کے دلبرداشتہ اوپنر سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال مارچ سے امریکی کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت کررہے تھے تاہم اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کبھی ان سے رابطہ نہیں کیا ۔ 24 سالہ نوجوان نے یوٹیوب پر ‘دی کرکٹیٹیریا شو’ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ دورہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے لئے منتخب نہ ہونے پر انہیں بہتر مواقع دیکھتے ہوئے امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

سمیع نے کہا اسملم کا کہنا تھا کہ وہ مارچ سے ہی امریکی کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں تھے لیکن تب وہاں منتقل ہونے کا نہیں سوچھا تھا کیونکہ تب انہیں انگلینڈ کے دورے کے لئے منتخب ہونے کی امید تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب انہیں نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے بھی منتخب نہیں کیا گیا تو وہ سخت مایوس ہوگئے کیوں کہ ان کی فٹنس اور فارم بھی اچھی تھی۔

(جاری ہے)

سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ ان کے امریکہ منتقلی کی افواہیں گزشتہ 3 سے 4 ماہ سے سوشل میڈیا پر چل رہی تھیں لیکن اس کے باوجود پی سی بی کی طرف سے ان سے رابطہ نہیں کیا گیا ۔ سمیع نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو دیگر کرکٹ کھیلنے والی قوموں کے مقابلے میں منتخب کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ اب بھی ان کے کرکٹ بورڈ سے وابستہ رہے گا جب تک کہ وہ ان کی نمائندگی کا اہل نہ ہوجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک مناسب معاہدے کے بعد یہاں آئے ہیں جب تک 3 سال بعد امریکی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے اہل نہیں ہوجاتے، امریکی کوچ ان کی فارم اور فٹنس پر نظر رکھیں گے، امریکہ میں کرکٹ کا میعار بہترین اور سہولیات شاندار ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سمیع اسلم نے تصدیق کی تھی کہ انہیں نے پاکستان کرکٹ کو خیر آباد کہ دیا ہے اور ایک ’’ نئے آغاز‘‘ کیلئے کیلیفورنیا کے دارلحکومت سان فرانسسکو میں اترے ہیں۔

سمیع اسلم نے 13 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 7 نصف سنچریوں کی مدد اور 31.58 کی اوسط سے 758 رنز بنائے۔ انہوں نے آخری مرتبہ 2017ء میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور 2018ء میں دورہ انگلینڈ میں کوئی بھی میچ نہ ملنے کے باوجود انہیں قومی ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا ۔
وقت اشاعت : 07/12/2020 - 17:33:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :