پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ، دونوں کپتانوں ٹرافی کے ساتھ فوٹوسیشن بھی کرایا

پیر 25 جنوری 2021 21:39

پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ، دونوں کپتانوں ٹرافی کے ساتھ فوٹوسیشن بھی کرایا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2021ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔پاکستان کے کپتان بابراعظم اورجنوبی افریقہ کے کپتان ڈی کوک نے ٹرافی کے ساتھ فوٹوسیشن بھی کرایا۔دونوں پہلے ٹیسٹ میں آج(منگل)آمنے سامنے ہوں گی۔ اسٹیڈیم کے باہر اور اندر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

بابراعظم اورکوئنٹن ڈی کوک سیریز جیتنے کیلئے پرامید ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی سکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔اوپنرز کے طور پر عابد علی اور عمران بٹ میدان میں اتریں گے۔ اظہر علی ، بابر اعظم ، فواد عالم اور سعود شکیل کو مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔آل رائونڈرز میں فہیم اشرف اور محمد نواز جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان نائب کپتان ہیں۔

(جاری ہے)

سرفراز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسپنرز میں نعمان علی ، ساجد خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ فاسٹ بالرز حارث رف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہوم سیریز کیلیے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ پر خاص توجہ دی ہے، کیا ہوگا کیا نہیں ہوگا اس بارے میں نہیں سوچ رہے۔دونوں ٹیموں مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 25/01/2021 - 21:39:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :