ہرشا بھوگلے نے فواد عالم کا موازنہ ’پرانی ہندی فلم کے ہیرو‘ سے کرڈالا

فواد عالم بالی ووڈ ہیرو کی طرح اپنے خلاف چلنے والے عوامل کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے :تجربہ کار کرکٹ کمنٹیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 28 جنوری 2021 12:29

ہرشا بھوگلے نے فواد عالم کا موازنہ ’پرانی ہندی فلم کے ہیرو‘ سے کرڈالا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جنوری 2021ء ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سنچری بنانے والے فواد عالم کے لیے شائقین ،لیجنڈز اور کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے تعریفوں کے پل باندھے جارہے ہیں۔ معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کا سوچا اور انہوں نے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کا موازنہ ایک ’ہندی فلمی ہیرو‘ سے کیا۔

تجربہ کار کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے فواد عالم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ ہیرو کی طرح اپنے خلاف چلنے والے عوامل کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’فواد عالم کے بارے میں تھوڑا سا مزید پڑھ رہا ہوں، ایک پرانی ہندی فلم کی طرح جہاں ہیرو اپنی تمام قسمت کو قبول کرتا ہے اور اسے آخر کار اس کا بدلہ مل جاتا ہے ، جب تقریبا بہت دیر ہو چکی ہے‘‘۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فواد عالم کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز جب بیٹنگ کرنے آئے تو پاکستانی ٹیم 33 رنز دے کر چار وکٹیں گنوا بیٹھی تھی۔ انہوں نے ایک ایسی پچ پر سنچری سکور کی جہاں سپنرز کے لیے مدد موجود تھی اور فاسٹ بائولرز کو لو بائونس بھی مل رہا تھا۔ انہوں نے بہترین سٹروکس ، ذہنی مضبوطی اور مشکل پیچ پر کھیلنے کا ہنر استعمال کرتے ہوئے شاندار سنچری بنائی۔ فواد عالم نے کیشو مہاراج کو چھکا لگا کر اپنے ہوم گراونڈ پر سنچری مکمل کی ۔
وقت اشاعت : 28/01/2021 - 12:29:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :