1،36،400 کوویڈ کیسز کے باوجود چنائی سٹیڈیم میں 50 فیصد تماشائیوں کو آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

تامل ناڈو، چنائی ڈسٹرکٹس میں 4،532 کورونا کیسز کے باوجود شائقین کو سٹیڈیم لاکربھارتی کرکٹ بورڈ انکی زندگیوں سے کھیل رہا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 5 فروری 2021 16:18

1،36،400 کوویڈ کیسز کے باوجود چنائی سٹیڈیم میں 50 فیصد تماشائیوں کو آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
چنائی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 فروری 2021ء ) بھارت اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ کا آج سے آغاز ہوگیا ہے ۔ دونوں ٹیمیں 4 ٹیسٹ ، 5 ٹی ٹونٹی اور3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں حصہ لیتی نظر آئیں گی۔ چنائی کا ایم اے چدمبرم سٹیڈیم پہلے دو ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گا جوبالترتیب 5 سے 9 اور 13 سے 17 فروری کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ 2020ء کے اوائل میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہونے کے بعد سے شائقین کو اب تک سٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں مل سکی ہے تاہم کچھ ممالک میں حالات معمول پر آچکے ہیں۔

شائقین کے جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے بی سی سی آئی اور تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن (ٹی این سی اے) دوسرے ٹیسٹ میچ میں سٹیڈیم میں 50 فیصد شائقین کو اجازت دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت میں 1.5 لاکھ ایکٹیو کرونا کیسز ہیں اور جلد ہی 2 لاکھ سے زیادہ ہوجائیں گے۔ ریاست تامل ناڈو اور چنائی ڈسٹرکٹس میں 4،532 کیسز کے باوجود شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دیکر بھارتی کرکٹ بورڈ ان کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے ۔ اگر تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ملی تو چنائی سٹیڈیم کے اندر میڈیا کو مکمل رسائی مل جائے گی۔                                                                                                                                
وقت اشاعت : 05/02/2021 - 16:18:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :