پی ایس ایل 6 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے: سمیع الحسن برنی

244 میں سے 3 افراد کی رپورٹ پازیٹو آئی ،تینوں افراد کو قرنطینہ میں بھیج دیا ہے: سمیع الحسن برنی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 2 مارچ 2021 14:26

پی ایس ایل 6 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے: سمیع الحسن برنی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 مارچ 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائرکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا کوئی میچ ملتوی نہیں کیا جارہا ہے، تمام میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔ سمیع الحسن برنی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کل سے 244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے گئے ہیں ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد پوزیٹو ہوئے تھے اور اب 244 میں سے 3 افراد کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے، ان تینوں افراد کے ریپڈ ٹیسٹس جمعرات کو کیے جائیں گے، اس وقت بائیو سیکیور ببل کے اندر تین سو کے قریب لوگ ہیں۔ سمیع برنی نے کہا کہ نیشنل سٹیڈیم کے سٹاف کے بھی کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں جب کہ براڈ کاسٹنگ سٹاف کے بھی کوویڈ ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 3 بجے پی ایس ایل کی ایک ورچوئل میٹنگ کی جارہی ہے جس میں پی سی بی کی جانب سے تمام فرنچائز کے مالکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

سمیع برنی کا مزید کہنا تھا کہ کس بھی پلئیر کو آئسولیشن میں نہیں بھیجا گیا ہے ، تمام افراد کو ماسک اور ڈسٹنسنگ کیلئے کہا گیا ہے۔ سمیع الحسن برنی کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 50 فی صد شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔                                                                                            
وقت اشاعت : 02/03/2021 - 14:26:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :