پنجاب حکومت سپورٹس کے فروغ کو اولیت دے رہی ہے‘وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم

چیمپئن شپ جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں، کورونا وباء کی صورتحال مزید بہتر ہونے پر پنجاب کے روایتی کھیلوں کے ایونٹس بھی کرائیں گے سپورٹس بورڈ پنجاب وومن ہاکی چیمپئن شپ کرائینگے، سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو وسیع کررہے ہیں‘سیکرٹری یوتھ افیئر اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی

بدھ 3 مارچ 2021 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم نے کہا ہے کہ پہلی قائداعظم انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس (مردوخواتین) ،ویٹ لفٹنگ (مرد) اور پاور لفٹنگ (خواتین) چیمپئن شپ جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں، سپورٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ سے معاشرے میں مثبت رحجان پیدا ہوتا ہے، پنجاب حکومت سپورٹس کے فروغ کو اولیت دے رہی ہے، نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید اور بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں، سیکرٹری یوتھ افیئر اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ نوجوان کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو وسیع کررہے ہیں، نوجوان اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور زیادہ سے زیادہ سپورٹس میں حصہ لیں،رواں ماہ سپورٹس بورڈ پنجاب وومن ہاکی چیمپئن شپ کرائیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ چیمئپن شپ میں کھلاڑیوں نے بہترین مقابلے کئے ہیں، کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ نمایاں تھا، کامیاب ہونیوالوں کو مبارکباد ، ہارنے والے بھی جیتے ہیں کیونکہ فائنل تک پہنچنا بھی کامیابی ہے، رواں ماہ سپورٹس بورڈ پنجاب اتھلیٹکس چیمپئن شپ کرائیں گے جو فلڈ لائٹس میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز جمنیزیم ہال میں پہلی قائداعظم انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس (مردوخواتین) ،ویٹ لفٹنگ (مرد) اور پاور لفٹنگ (خواتین) چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک، تمام ڈویژنل سپورٹس آفیسرز بھی موجود تھے۔

وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم نے مزیدکہا کہ کورونا وباء کی صورتحال مزید بہتر ہونے پر پنجاب کے روایتی کھیلوں کے ایونٹس بھی کرائیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے چمپئن شپ کرانے سے بہت سے نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں، حالیہ چیمپئن شپس پنجاب گیمز کی تیاریوں کے سلسلہ کی کڑی ہے ، یہاں سے بہت ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، جلد پنجاب گیمز کرارہے ہیں، سیکرٹری یوتھ افیئر اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ سپورٹس انڈوومنٹ کے فنڈ ملنے سے کھلاڑیوں اور کوچز کی حالت بہتر ہوجائے گی، رواں ماہ کے آخر میں خواتین میںسپورٹس بورڈ پنجاب وومن ہاکی چیمپئن شپ کرارہے ہیں،کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپور توجہ دی جارہی ہے کیونکہ سہولیات کی فراہمی کے بغیر سپورٹس کو فروغ نہیں دیا جاسکتا،ڈ ائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ مختصر وقت میں 9 کھیلوں کی چیمپئن شپ منعقد کراچکے ہیں جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب وومن ہاکی چیمپئن شپ کے ساتھ اتھلیٹکس کا بڑا ایونٹ بھی کرائیں گے ، یہ ایونٹ فلڈ لائٹس میں کرایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبائی سطح پر مختلف کھیلوں کی چیمپئن شپ منعقد کرائی ہیں جس میں کھلاڑیوں نے جوش و جذبے سے حصہ لیا ہے، ان چیمپئن شپ سے سپورٹس کو فروغ ملا ہے اور نوجوانوں میں مقابلے کی فضا پیدا ہوئی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے سے موجود سپورٹس سہولیات ہیں ان کو اپ گریڈ کررہے ہیں اور جہاں سپورٹس سہولیات نہیں ہیں وہاں کے لئے تجاویز بھیج دی گئی جو جلد منظور ہوجائیں گی اور کام شروع ہوجائے گا۔
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 23:24:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :