چیف آف ایئرسٹاف انٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ 31 مئی سے شروع ہوگی

جمعہ 26 مارچ 2021 13:16

چیف آف ایئرسٹاف انٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ 31 مئی سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2021ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف ائرسٹاف انٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ 31 مئی سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد شروع ہوگی،پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں شروع ہیں جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ٹورنامنٹ میں مرد ایونٹ کے لئے 30 ہزار ڈالر اور خواتین ایونٹ کے لئے 12 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ایونٹ 4 جون تک جاری رہے گا، ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 2 جون کو ، سیمی فائنل مقابلے 3 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل مقابلے 4 جون کو کھیلے جائیں گے اور فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 26/03/2021 - 13:16:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :