نیشنل کراٹے ایکریٹیڈڈ کوچز کورس 2 اپریل سے شروع ہوگا

جمعہ 26 مارچ 2021 13:19

نیشنل کراٹے ایکریٹیڈڈ کوچز کورس 2 اپریل سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2021ء) نیشنل کراٹے ایکریٹیڈڈ کوچز کورس 2 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا سندہ کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر نسیم احمد قریشی کے مطابق کورس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام کراچی زون کیلئے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کا جدید نیشنل کراٹے ایکریٹیڈڈ کوچز کورس 2 سے 4 اپریل تک جمناریم ہال ککری گراؤنڈ لیاری کراچی میں منعقد ہوگا. پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر نیاس کورس کے لئے سینسی فرمان احمد تمغہ امتیاز،سینسی خالد نور تمغہ صدارت اور سینسی شاہ محمد شان نیشنل کراٹے کوچ کو کورس ڈائریکٹرز مقرر کئے ہیں،شرکت کے خواہشمند کوچز رجسٹریشن اور دیگر انتظامات کے لئے فوری سینسی عبدالحمید،سیکرٹری سندھ کراٹے ایسوسی ایشن سے رابطہ سکتے ہیں،کراچی زون کے کورس میں صوبہ سندھ کیڈسٹرکٹ کے کوچز شرکت کر سکتے ہیں، مرد کوچ کی عمر 24 سال سے زائد اور خواتین کی عمر 20 سال سے زائد ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

تمام زونل کورسز میں کامیاب کوچز کو ایکریٹیڈڈ کوچ کا سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے، صرف زونل ایکریٹیڈڈ کوالیفائڈ کوچز لاہور میں منعقد ھونے والے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے جدید نیشنل کوچز کورس میں شرکت کے اھل ھونگے اور نیشنل کوچز کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے کوچز کو پاکستان کراٹے فیڈریشن کے کوالفائیڈ کوچ کا لائسنس جاری کیا جائیگا جو پوری دنیا میں تسلیم کیا جائیگا۔ ڈیپارٹمنٹ کے کوچز اپنے قریبی زون سے کورس کر سکتے ھیں۔
وقت اشاعت : 26/03/2021 - 13:19:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :