آئی پی ایل کورونا کی لپیٹ میں، بھارتی بورڈ ایونٹ کے انعقاد کیلئے بضد

ٹورنامنٹ محفوظ انداز سے کرانے کیلئے پرامید ہیں، کھلاڑیوں، عملے کی ویکسینیشن کیلئے مرکزی حکومت سے رابطہ کرلیا: راجیو شکلا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 6 اپریل 2021 14:08

آئی پی ایل کورونا کی لپیٹ میں، بھارتی بورڈ ایونٹ کے انعقاد کیلئے بضد
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 اپریل 2021ء ) کورنا نے آئی پی ایل کے آغاز سے قبل ہی لیگ پر ڈیرے ڈال لیے ہیں لیکن بورڈ حکام ایونٹ معمول کے مطابق کرانے کیلئے بضد ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹونٹی لیگ کے آغاز سے قبل کورونا ایس او پیز اور پروٹوکولز پر مکمل عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ جس کھلاڑی میں کورونا کی علامات سامنے آئیں اسے فوری طور پر قرنطنیہ کر دیا جائے گا جب کہ اس ٹیم کا ڈاکٹر فوری طور پر کرکٹ بورڈ کو کھلاڑی کی صورتحال سے متعلق آگاہ کرے گا۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز کے کھلاڑی اکشر پٹیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے تازہ ترین کھلاڑی ہیں ۔ اس سے قبل آئی پی ایل کی دو مرتبہ فاتح ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کھلاڑی نتیش رانا بھی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کی زیر نگرانی اکشر پٹیل کو قرنطنیہ کر دیا گیا ہے جب کہ اتوار کو بتایا گیا کہ رائل چیلنجر بنگلور کے دیودت پیڈیکال اور ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم سے منسلک سٹاف کے ایک ممبر میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ محفوظ انداز سے کرانے کیلئے پرامید ہیں، کھلاڑیوں اور عملے کی ویکسی نیشن کیلئے مرکزی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے۔                                                                                     
وقت اشاعت : 06/04/2021 - 14:08:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :