سرحد یونیورسٹی نے پمزخیبرپختونخوا یونیورسٹی کرکٹ لیگ جیت لی

پمز خیبرپختونخوا یونیورسٹی کرکٹ لیگ اختتام پذیر سرحد یونیورسٹی شاہین نے پشاور ڈگری کالج ہاکس کو ہراکرٹرافی اپنے نام کرلی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 13 اپریل 2021 17:21

سرحد یونیورسٹی نے پمزخیبرپختونخوا یونیورسٹی کرکٹ لیگ جیت لی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) پمز خیبرپختونخوا یونیورسٹی کرکٹ لیگ اختتام پذیر سرحد یونیورسٹی شاہین نے پشاور ڈگری کالج ہاکس کو ہراکرٹرافی اپنے نام کرلی ۔ مہمان خصوصی چیئر مین PIMS ایجوکیشن سسٹم اسماعیل خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، سی ای او پمز انور خان، فرسٹ کلاس کرکٹر حماد الحسن، پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید حنیف شاہ، پی سی بی میچ ریفری فضل اکبر شاہ، شرجیل مختار اور اے آئی پی ایس ایشیا کے سیکرٹری امجد عزیز ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔



پشاور ڈگری کالج نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، عاطف خان 66 ، حسنین خان 32 اور افضل نذیر 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

سرحد یونیورسٹی کی جانب سے فواد علی نے 2 جبکہ عبید، ظہور اور جبران نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ سرحد یونیورسٹی نے آخری اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کیا، عبید ابراہیم نے 56 ، زاوان نے 40 اور حارث نے 42 رنز بنائے، پشاور ڈگری کالج کے آصف خان، عبداللہ خان اور ذکریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



عبید ابراہیم کو مین آف دا میچ، حارث کو لیگ کا بہترین بلے باز اور وکٹ کیپر، ابرار خان کو بہترین بائولر اورآصف خان کو بہترین آل رائونڈر قرار دیا گیا۔ قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں سرحد یونیورسٹی نے اباسین یونیورسٹی کو 6 وکٹوں ہرایا تھا جبکہ دوسرا سیمی فائنل بارش کی نذر ہوگیا گروپ میں ٹاپ پوزیشن کی وجہ سے پشاور ڈگری کالج نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

، PIMS کے پی یونیورسٹی کرکٹ لیگ میں آٹھ مختلف یونیورسٹیز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں اسلامیہ کالج پشاور یونیورسٹی (مارخور)آباسین یونیورسٹی (فالکن)سرحد یونیورسٹی (شاہین)پیمز (پینتھرز)پشاور ڈگری کالج (ہاکس)اکسفرڈ یونیورسٹی (لائن)پشاور یونیورسٹی (ٹائیگرز)اور PAC ایگل کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او انور خان نے کہا کہ یونیورسٹی کرکٹ لیگ کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ٹیسٹ کرکٹ محمد رضوان سمیت دیگرکئی انٹر نیشنل کھلاڑی یونیورسٹی اور کالجز کی سطح پر ٹورنامنٹس سے آگے ہیں اور ملک وقوم کانام روشن کیاہے انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ یہ لیگ صوبے کی سطح پر منعقد کیا گیا جبکہ مستقبل میں ملکی سطح اور انٹر نیشنل سطح کے لیگ بھی منعقد کرائے جائینگے۔

وقت اشاعت : 13/04/2021 - 17:21:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :