کورونا کے بڑھتے کیسز، پی سی بی کا بدھ تک دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ

گزشتہ ہفتے5 ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،پی سی بی کے 70 فیصد ملازمین پہلے ہی گھروں سے کام کر رہے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 19 اپریل 2021 13:39

کورونا کے بڑھتے کیسز، پی سی بی کا بدھ تک دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19اپریل 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ تک تمام دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اپنے دفاتر کی بندش کا فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کیا ہے ۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پی سی بی کے 5 ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث کرکٹ بورڈ نے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پی سی بی کے 70 فیصد ملازمین پہلے سے ہی گھروں سے کام کر رہے تھے اور جو دفاتر میں موجود تھے وہ کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ پی سی بی پہلے ہی سے این سی او سی کی 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کے گھروں سے کام کرنے کی ہدایت پر عمل پیرا ہے ۔ یاد رہے کہ 12 اپریل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دو ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

حافظ محمد بلال کا تعلق ڈومیسٹک کرکٹ کے شعبے سے تھا، انہیں چند روزپہلے کورونا ہوا تھا جس کے بعد نمونیا کا شکارہوئے، ان کی وفات 11 اپریل کو ہوئی جب کہ 12 اپریل کو انتقال کرنیوالے فلک شیر کا تعلق پی سی بی سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے تھا۔ دونوں ملازمین بورڈ کی پالیسی کے تحت گھر سے کام کر رہے تھے۔                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 19/04/2021 - 13:39:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :