عبدالرزاق آرائیں فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا

ٹورنامنٹ میں کرونا وائرس کے لئے ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا، امہ لیلیٰ کلثوم کی گفتگو

ہفتہ 8 مئی 2021 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) عبدالرزاق آرائیں فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ سندھ روک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان روک بال فیڈریشن کے تعاون سے منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ 24 اپریل سے 27 اپریل تک کھیلا جانا تھا لیکن ملک کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث یہ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد، میڈلز کے علاوہ دیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کرونا وائرس کے لئے ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/05/2021 - 14:49:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :