پاکستانی مارشل آرٹس ماہر عرفان محسود نے سپینش کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا
سپین کے ایلجاندرو سولر تاری نے 100 پاؤنڈ وزن کیساتھ ایک منٹ میں 49 پش اپس کیے تھے ،عرفان محسود نے ایک منٹ میں 55 پش اپس کرکے ریکارڈ توڑ دیا
ذیشان مہتاب اتوار 30 مئی 2021 13:37
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 مئی 2021ء ) پاکستان کے مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود نے سپین کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 42 واں ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔ سپین کے کھلاڑی ایلجاندرو سولر تاری نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 49 پش اپس کیے تھے ، پاکستانی مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود نے ایک منٹ میں 55 پش اپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا۔ عرفان محسود کے ریکارڈ کی تصدیق گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے کردی۔
اپنے نئے ریکارڈ کے ساتھ عرفان محسود دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے جنہوں نے پش اپس کٹیگری میں سب سے زیادہ 23 ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں۔ واضح رہے کہ عرفان محسود نے اب تک بھارت کے 13 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں جب کہ امریکہ، برطانیہ، عراق، سپین، اٹلی، فلپائن، مصر کے بھی کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 30/05/2021 - 13:37:33
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز