پی ایس ایل 6: شیخ زید سٹیڈیم میں تیاریاں زوروشور سے جاری

بین الاقوامی نشریاتی اداروں کا سامان سٹیڈیم پہنچ گیا،کرکٹرز کے پوسٹرز بھی لگنے لگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 جون 2021 17:16

پی ایس ایل 6: شیخ زید سٹیڈیم میں تیاریاں زوروشور سے جاری
ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جون 2021ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچوں کے لئے ابو ظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل سٹیڈیم میں تیاریاں زوروں پر ہیں ۔ پاکستانی معاون براڈکاسٹروں کا قرنطینہ ختم ہونے کے بعد انہوں نے سٹیڈیم میں کیمروں کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے۔ کوویڈ ایس او پیز کے تحت سٹیڈیم کے مختلف مقامات پر تنصیب کا عمل جاری ہے۔

بڑے بڑے بورڈ اور سپانسرز بورڈ کی تنصیب بھی شروع ہوگئی ہے۔ ٹیموں کے کرکٹرز کے بڑے پوسٹر بھی سٹیڈیم کے اس پار لگائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی نشریاتی اداروں کا سامان بھی سٹیڈیم میں پہنچ گیا ہے۔ ڈرون اور دیگر کیمرے ، بشمول سپائیڈر کیمرا بھی سٹیڈیم آچکے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کا آغاز 9 جون سے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین میچ سے ہوگا۔

لیگ میں چھ ڈبل ہیڈرز شامل ہیں ، پہلا ڈبل ہیڈر 11 جون کو ہوگا، دوسرا ڈبل ہیڈر 14، تیسرا 15 ، چوتھا 17 جب کہ پانچواں ڈبل ہیڈر 18 جون کو ہوگا۔ ایونٹ کا کوالیفائر اور پہلا ایلمنیٹر 21 جون کوکھیلاجائےگا، دوسرا ایلمنیٹر 22 جون کوہوگا جب کہ پی ایس ایل سیزن کا فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا۔                                                                     
وقت اشاعت : 04/06/2021 - 17:16:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :