سعود شکیل موقع ملنے پر پاکستان کیلئے پرفارم کرنے کے منتظر

جب آپ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے قومی ٹیم میں آتے ہیں تو آپ کو کافی اعتماد ملتا ہے: مڈل آرڈر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 3 جولائی 2021 15:38

سعود شکیل موقع ملنے پر پاکستان کیلئے پرفارم کرنے کے منتظر
ڈربی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جولائی 2021ء ) مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل نے موقع ملنے پر پاکستان کے لئے پرفارم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بارش کے باعث منسوخ ہونے والے دوسرے انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کے بعد جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں سعود شکیل نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع ملنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی ہے اور جب آپ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرتے ہیں اور پھر قومی ٹیم میں آتے ہیں تو آپ کو کافی اعتماد ملا ہے، قومی ٹیم میں شامل ہونا خود ایک سیکھنے کا تجربہ ہے، ٹیم مینجمنٹ ہمارے لئے بہت سی چیزوں میں مدد اور تعلیم دے رہی ہے، میں اپنے موقع کا انتظار کر رہا ہوں اور مجھے چانس ملنے پر اپنے ٹیلنٹ کا اظہار کرنے کا یقین ہے۔

(جاری ہے)

سعود شکیل نے خاص طور پر انگلینڈ جیسے ٹور پر پریکٹس میچوں کی اہمیت بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انڈور نیٹ سیشنز کیے اور یہاں پریکٹس میچ کھیلا جس نے ہمیں حالات سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آج کا میچ بارش کے باعث ختم ہوگیا، مجھے امید ہے کہ ہم انڈور سیشن کرتے رہیں گے لیکن مجموعی طور پر یہاں اچھی پریکٹس جاری ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم یہاں میچ جیت سکتے ہیں۔                       
وقت اشاعت : 03/07/2021 - 15:38:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :