بھارت میں ہونیوالے چھٹے ٹی ٹونٹی چمپئنز لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،مجموعی انعامی رقم چھ ملین ڈالرز ہو گی

جمعرات 24 جولائی 2014 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) بھارت میں ہونے والے چھٹے ٹی ٹونٹی چمپئنز لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،مجموعی انعامی رقم چھ ملین ڈالرزہے۔ تیرہ ستمبرسے چاراکتوبرتک جاری رہنے والے ایونٹ میں پاکستان کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی چمپئن لاہورلائنز،کوالیفائرزمیں حصہ لے گی۔ لاہورلائنزکی ٹیم تیرہ سے سولہ ستمبرتک ہونیوالے کوالیفائرزمیں دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز، نیوزی لینڈ کی ناردرن نائٹس اورسری لنکا کی سدرن ایکسپریس سے مقابلہ کریگی۔

کوالیفائنگ راونڈ کی دوٹاپ ٹیمیں گروپ مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔گروپ مرحلے میں دس ٹیمیں شرکت کریں گی، ایونٹ کا فائنل چاراکتوبرکوبینگلرومیں شیڈول ہے۔ ایونٹ کے میچز 13ستمبر سے 4 اکتوبر تک موہالی، بنگلور،حیدرآباد دکن اور رائے پور میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں مجموعی طور پر 29 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا افتتاحی گروپ سٹیج میچ17ستمبر کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنائی سپرکنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کوالیفائنگ سٹیج میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں لاہور لائنز ،ممبئی انڈینز، نارتھم، نائٹس اورسدرن ایکسپریس شامل ہیں۔ کوالیفائنگ راؤنڈز کی دو ٹیمیں گروپ سٹیج میں حصہ لیں گی۔ گروپ سٹیج کے میچز موہالی، بنگلور، حیدر آباد دکن اور رائے پور میں کھیلے جائیں گے جبکہ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز رائے پور میں ہوں گے۔ گروپ اے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ڈولفنز،پرتھ سکارچرز اور چنائی سپر کنگز گروپ بی میں کنگز الیون پنجاب، کیپ کوبراز، ہوبارٹ ہینرکس اور کیریبین لیگ کی فاتح فرنچائز شامل ہو گی۔

ایونٹ میں 8ٹیمیں براہ راست شرکت کریں گی جبکہ دو ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے بعد ایونٹ کا حصہ بنیں گی۔ ایونٹ کا فائنل 4اکتوبر کو ایم چناء سوامی اسٹیڈیم بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 24/07/2014 - 18:49:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :