40 پلس کنگ آف کاتالونیا کپ

کاتالونیا بلیک اور گرین کے درمیان کانٹے دار فائنل ہو گا

Syed Sheraz سید شیراز ہفتہ 28 اگست 2021 12:36

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2021ء) آج 28 اگست شام 5 بجے کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام  کنگ آف کاتالونیا کا فائنل کاتالونیا گرین اور کاتالونیا بلیک کے درمیان  کھیلا جائے گا۔
بارسلونا میں گذشتہ دو ہفتوں سے اس لیگ نے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کر رکھی ہے۔
40 برس سے 60 برس تک کی عمر کے افراد اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

کھیل کے دوران آسان کیچز چھوٹنے۔ بھاگتے بھاگتے سانس پھول جانے اور باونڈری نا روک پانے کے دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں تاہم شائقین کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے کمیونٹی کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے دیگر کاروباری حضرات کے علاوہ اس میچ کو اسپانسر بھی کیا ہے۔
بارسلونا میں تعینات قونصل جنرل عمران علی چوہدری جو خود بھی کرکٹ کے بہت دلدادہ ہیں آج اس ایونٹ کے مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)


یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند ماہ پہلے بلدیہ بارسلونا کے 30 ملین یورو کےشراکتی بجٹ میں عوامی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں کل 800 سے ذائد منصوبوں میں کرکٹ گراونڈ کے منصوبے نے ایشین کمیونٹی کی دلچسپی کے باعث بارسلونا کے تمام دس اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
ایشین کمیونٹی کی اس بھرپور کامیابی کو صف اول کے برطانوی ،ہسپانوی ،بھارتی ،پاکستانی اخباروں سمیت انٹرنیشل کرکٹ کاونسل نے بھی اپنی ویب سائٹ پر شئیر کیا تھا۔
وقت اشاعت : 28/08/2021 - 12:36:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :