نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر وسیم خان کی آنکھیں نم

وسیم خان نے گزشہ 3 سال میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 ستمبر 2021 14:09

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر وسیم خان کی آنکھیں نم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 ستمبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کو رات تین بجے نیند سے اٹھا کر کرکٹ نیوزی لینڈ نے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دورہ پاکستان جاری رکھنا مشکل ہے۔ اس خبر کے ملتے ہی وسیم خان ہنگامی طور پر لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے جب کہ اسلام آباد میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجا کو بھی نیند سے جگا کر صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔

نیوزی لینڈ ٹیم فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کروائے جانے کے باوجود بضد تھی کہ اس کا دورہ جاری رکھنا مشکل ہے۔ اس دوران سکیورٹی ادارے حرکت میں آئے اور آخری کوشش کے طور پر وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈرا آرڈین سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورے کی منسوخی کا اعلان کیے جانے کے بعد پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان غمزدہ نظر آئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو بھی دیکھے گئے،
وسیم خان نے گزشہ 3 سال میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے جنوبی افریقہ سمیت کئی غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آنے پر رضامند کیا ۔
وقت اشاعت : 18/09/2021 - 14:09:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :