تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے چوتھے دن دو میچز کھیلے گئے

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) تیسرا چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 21 سے 28 ستمبر تک عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم ، کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے چوتھے دن دو میچ کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

دن کے پہلے میچ کے دوران واپڈا نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو 0-10 سے شکست دی۔ واپڈا کے رانا عبدل وحید کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرا میچ پاک بحریہ اور پاک آرمی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں پاک بحریہ نے پاکستان آرمی کو 1-5 سے شکست دی۔ پاک بحریہ کے خالد علی کو ان کی مہارت کے شاندار مظاہرے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
وقت اشاعت : 24/09/2021 - 23:41:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :