جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ، پاکستان اپنا پہلا میچ 24 نومبر کوجرمنی کے خلاف کھیلے گا

بدھ 20 اکتوبر 2021 16:36

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ  ، پاکستان اپنا پہلا میچ 24 نومبر کوجرمنی کے خلاف  کھیلے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے جونیئر عالمی کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 24 نومبر  سے 5 دسمبر تک بھارتی شہر بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے اس عالمی ایونٹ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شرکت کرینگی۔ 16 ٹیموں میں میزبان ملک  بھارت ، پاکستان، جرمنی، بیلجیئم، ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن، ملایشیا، ساوتھ افریقہ، چلی، کینیڈا، فرانس، پولینڈ، کوریا، امریکا اور مصر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی ایچ شیڈول کے مطابق ٹیموں کو چار پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔پول اے میں بیلجیئم، ملایشیا، ساوتھ افریقہ اور چلی پول بی میں انڈیا ، کینیڈا، فرانس اور پولینڈ پول سی میں ہالینڈ، سپین، کوریا اور امریکہ پول ڈی میں جرمنی، ارجنٹائن، پاکستان اور مصر شامل ہیں۔ پول ڈی میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گی جبکہ 27 نومبر کو پاکستان مصر کے مدمقابل اعزاز کے حصول کے لئے نبرد آزما ہوگا۔قومی ہاکی سکواڈ ارجنٹائن کے خلاف پول راؤنڈ کا اپنا آخری میچ28 نومبر کو کھیلے گا۔
وقت اشاعت : 20/10/2021 - 16:36:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :