ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہر ادیا

مارکرم کی نصف سنچری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 اکتوبر 2021 18:32

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہر ادیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 اکتوبر 2021ء ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور ایون لوئس اور لینڈل سمنز نے اوپننگ کی۔ ایون لوئیس نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن دوسرے اینڈ پر موجود لینڈل سمنز نے حد سے زیادہ دفاعی انداز اپنایا اور 35 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔

اوپنرز نے ویسٹ انڈیز کو 73 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ایون لوئیس 35 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ نکلوس پوران نے 12 رنز کی اننگز کھیلی لیکن کیشپ مہاراج نے انہیں چلتا کر کے دوسری وکٹ حاصل کی،اگلے اوور میں سمنز کی سست اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔

(جاری ہے)

کرس گیل نے ایک چھکا لگایا لیکن 12 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد وہ ڈیوین پریٹوریس کی وکٹ بن گئے۔

آندرے رسل کی 5 رنز کی اننگز اینرچ نوکیا کیخلاف اختتام کو پہنچی جبکہ شیمرون ہٹمائر بھی صرف ایک رن بنا سکے۔آخری اوور میں بھی ویسٹ انڈین ٹیم صرف 7 رنز بنا سکی اور ساتھ ساتھ کیرن پولارڈ اور ہیڈن واش کی وکٹ بھی گنوا بیٹھے، پولارڈ نے 26 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 20 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں آندرل کی براہ راست تھرو کے نتیجے میں کپتان ٹیمبا باووما کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

ریزا ہینڈرسک کا ساتھ دینے راسی وین ڈر ڈوسن آئے اور دونوں نے سکور کو 61 تک پہنچا دیا، 30 گیندوں پر 39 رنز بنانیوالے ہینڈرکس بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں عقیل حسین کو وکٹ دے بیٹھے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور کوئنٹن ڈی کوک ذاتی وجوہات کی بنا پر میچ نہیں کھیلیں گے اور ان کی جگہ ریزا ہینڈرکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اوبید میک کوئے کی جگہ ہیڈن والش کو شامل کیا گیا ہے۔ میچ کے لیے ویسٹ انڈیزکی ٹیم کیرون پولارڈ (کپتان)، ایون لوئس، کرس گیل، لینڈل سمنز، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈیوین براوو، عقیل حسین، ہیڈن والش اور روی رامپال پر مشتمل ہے جب کہ جنوبی افریقی ٹیم میں ٹیمبا باووما (کپتان)، ریزا ہینڈرکس، راسی وین ڈر ڈوسن، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، ہینری کلاسن، ڈیوین پریٹوریس، کگیسو ربادا، کیشپ مہاراج، اینرچ نورجے اور تبریز شمسی شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 26/10/2021 - 18:32:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :