پی سی بی کی ویمنز پی ایس ایل کے انعقادکا منصوبہ برقرارر کھنے کی تصدیق

ہفتہ 4 دسمبر 2021 19:16

پی سی بی کی ویمنز پی ایس ایل کے انعقادکا منصوبہ برقرارر کھنے کی تصدیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) ویمنز پی ایس ایل کے انعقاد کا منصوبہ برقرار ہے جب کہ پی سی بی نے تصدیق کردی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس خواتین کی کرکٹ کیلیے کوئی نظام نہیں ہے، ہمارے پاس اسکولز اور کالجز کی ٹیمیں نہیں ہیں، ہم ویمنز پی ایس ایل کرائیں گے، یہ ایشیا میں اس قسم کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ ہوگی، خواتین کی کرکٹ ہمارے کھیل کا ایک اہم پہلو ہے،اس میں نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلیے اقدامات کیے جائیں گے۔

انھوں نے کہاکہ افغانستان کو ویمن کرکٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا ہوگا، یاد رہے کہ سابق کپتان آئی سی سی کے اس ورکنگ گروپ کا حصہ ہیں جو طالبان کی حکومت آنے پر افغانستان میں کرکٹ کے معاملات کا جائزہ لے رہا ہے،کسی بھی فل ممبر کیلیے خواتین کی ٹیم کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے مگر طالبان کی جانب سے اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

رمیز راجہ نے کہاکہ افغانستان کو دباو کا سامنا ہے،ان کو اگلے 6ماہ میں فیصلہ کرنا ہوگا کہ آئی سی سی کے ساتھ معاملات کس طرح طے کریں، دیگر ممبرز کی طرح افغانستان کو بھی فیصلے کیلیے وقت دیا جارہا ہے، ہم انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں مگر افغانستان ایک مشکل صورتحال میں ہے،ابھی تک پڑوسی ملک میں کئی امور غیر واضح ہیں،اس لیے فی الحال بورڈ کیلیے کوئی جواب دینا ممکن نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کے پاس شاندار کرکٹرز کی اچھی کھیپ ہے،فی الحال اس کو متاثر کرنا مناسب نہیں، آئی سی سی فنڈز کا اجرا نہیں روکے گی۔
وقت اشاعت : 04/12/2021 - 19:16:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :