پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈریسنگ روم کو ہی کرکٹ کا میدان بنا لیا

اتوار 5 دسمبر 2021 17:55

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈریسنگ روم کو ہی کرکٹ کا میدان بنا لیا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا میچ بارش کی نذر ہوا تو پاکستانی کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں ہی میدان سجا لیا۔کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں موجود چیزوں سے ہی وکٹ بنائی اور کرکٹ کھیلتے رہے،پی سی بی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کے کھیلنے کے ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بارش ہمارے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کر سکتی ہے لیکن انہوں نے اپنے ڈریسنگ روم میں ہی زبردست میچ کا میدان سجا لیا ہے،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کا آغازکیا،پی سی بی نے مختلف کھلاڑیوں کے کھیلنے کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔پی سی بی نے امام کے ہاتھوں بابر اعظم کے آئوٹ ہونے اور بابراعظم کی جانب سے بدلا لیتے ہوئے امام کو آوٹ کرنے ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔یاد رہے کہ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش اور خراب موسم کے باعث جلد ختم کر دیا گیا تھا، میچ کے دوسرے روز صرف 6اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔
وقت اشاعت : 05/12/2021 - 17:55:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :