پاکستان کی کرکٹ مضبوط ہوگی تو دنیائے کرکٹ مضبوط ہو گی : ہاشم آملہ

پاکستان کے بائولنگ وسائل بہت شاندار ہیں اور ہم پی ایس ایل میں اس کا عملی مظاہرہ دیکھ رہے ہیں : بیٹنگ کوچ پشاور زلمی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 فروری 2022 12:48

پاکستان کی کرکٹ مضبوط ہوگی تو دنیائے کرکٹ مضبوط ہو گی : ہاشم آملہ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم فروری 2022ء ) جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا معیار بہت بلند ہے، مضبوط پاکستان کرکٹ کا مطلب ہے کہ دنیائے کرکٹ مضبوط ہو گی اور یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہو رہی ہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے باولنگ کے وسائل بہت شاندار ہیں اور ہم پی ایس ایل میں اس کا عملی مظاہرہ دیکھ رہے ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ کا معیار بھی بلند ہے اور یہ دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے اور ہر مرتبہ اس میں نوجوان باصلاحیت بائولرز ابھر کر سامنے آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت بلے باز 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باولنگ کرنے والے باولرز کا سامنا بڑا چیلنج ہوتا ہے لیکن اس سے بلے باز کی سکلز بھی بہتر ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

ہاشم آملہ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا، آپ کو پاکستان میں موجود بہترین ٹیلنٹ اس فرنچائز میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا تمام تر کریڈٹ کوچز کو جاتا ہے جو لیگ کے آغاز سے ایک ماہ قبل ہی ان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، یہ تمام کھلاڑی انتہائی باصلاحیت ہیں اور ہم انٹرنیشنل کرکٹ سے حاصل ہونے والا تجربہ انہیں منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان نوجوان کے ساتھ کام کر کے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں کیونکہ یہ انتہائی باصلاحیت کرکٹرز ہیں جو سیکھنا چاہتے ہیں اور مستقل سوالات پوچھتے رہتے ہیں کہ کیسے کھیل میں مزید بہتری لا سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/02/2022 - 12:48:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :