پی ایس ایل سٹیڈیم میں دیکھنے کا جنون ،ہزاروں افراد نے ویکسین لگوالی

ہزاروں لوگوں نے میچز دیکھنے کے لیے پی ایس ایل 7 کے آغاز سے 2،3 روز قبل ویکسین لگوائی، پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 فروری 2022 17:10

پی ایس ایل سٹیڈیم میں دیکھنے کا جنون ،ہزاروں افراد نے ویکسین لگوالی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 فروری 2022ء ) پاکستان میں کرکٹ کو اس قدر جنون ہے کہ ملک میں کئی ایسے لوگ جو کورونا ویکسین لگانے سے گریز کررہے تھے انہوں نے ویکسین صرف اس لئے لگوائی تاکہ وہ پاکستان سپر لیگ میچ دیکھ سکیں۔ پی سی بی کی تحقیقات کے مطابق کراچی میں دو ہفتے کے دوران ہزاروں لوگوں کے پاس کورونا ویکسین کے ایسے سرٹیفیکٹ تھے جس سے پتہ چلا کہ انہوں نے میچ سے دو تین دن پہلے ویکسین لگوائی ،اس کا اصل مقصد کرکٹ میچ دیکھنا تھا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدا ء میں ان لوگوں کو میچ دیکھنے کی اجازت تھی جنہوں نے دوسری ڈوز 15 دن پہلے لگوائی تھی لیکن جب تماشائی دوسری ڈوز کے دو تین بعد گراونڈ پہنچ گئے تو پی سی بی میڈیکل پینل کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑی اور 15 دن کی شرط ختم کردی گئی اور دو تین دن پہلے ویکسین لگانے والوں کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کوویڈ ویکسین کی مہم میں کرکٹ نے جس طرح عام لوگوں کو ویکسین لگانے پر مجبور کیا ، اس سے پی سی بی کو امید ہے کہ لاہور میں بھی کرکٹ تماشائی کو ویکسین کی جانب راغب کرے گی اور ویکیسین کی مہم میں کرکٹ بھی کردار ادا کرے گا۔

یاد رہے کہ این سی او سی نے پی ایس ایل کے لاہور میں ہونیوالے میچز میں 100 فیصد شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، 15 فروری تک 50 فیصد اور 16 فروری سے 100 شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایس ایل کے لاہور میں ہونیوالے میچز میں مکمل شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ 15 فروری تک مکمل ویکسی نیشن شدہ افراد کو ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ 16 فروری کے بعد سٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کی اجازت ہوگی۔ فیصلہ کیا گیا کہ شائقین کے سٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسی نیشن لازمی ہوگی تاہم 12 سال سے کم عمر بچوں کو بغیر ویکسین لگوائے بھی اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔
وقت اشاعت : 07/02/2022 - 17:10:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :