راشد خان کی پی ایس ایل 7 کا فائنل کھیلنے کی تردید

نیشنل ڈیوٹی کے باعث میں میں پی ایس ایل فائنل نہیں کھیل سکوں گا کیونکہ نیشنل ڈیوٹی میری پہلی ترجیح ہے: لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 فروری 2022 15:54

راشد خان کی پی ایس ایل 7 کا فائنل کھیلنے کی تردید
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 فروری 2022ء ) افغان لیگ سپنر راشد خان اتوار کو ملتان سلطانز کیخلاف شیڈول پی ایس ایل 7 فائنل کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ۔ راشد خان قومی ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر بنگلادیش چلے گئے تھے جہاں افغانستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل اتوار کے روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ افغانستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرا ون ڈے پیر کے روز کھیلا جائے گا۔

جیو نیوز کے ذرائع کا کہنا تھا کہ راشد خان اتوار کے روز ہونے والے پی ایس ایل 7 فائنل کے لیے اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے تاہم لیگ سپنر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اب اس کی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

راشد خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’ لاہور قلندرز کا حصہ بننا اور پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لڑکوں کے ساتھ کھیلنا بہت اچھا ہوتا، میں قومی ذمہ داری کی وجہ سے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکوں گا جو ہمیشہ پہلی ترجیح ہوتی ہے، میری کپتان شاہین آفریدی سمین رانا اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں، انشاء اللہ‘۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے لیگ سپنر راشد خان پی ایس ایل کے رواں سیزن میں 8 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔                                                                                        
وقت اشاعت : 26/02/2022 - 15:54:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :