پاکستان ٹیم کے سینئرزکو باعزت طور پررخصت کرنے کا طریقہ کارہونا چاہئے‘ شاہد آفریدی ،یونس خان کو بورڈ کو اپنے مستقبل بارے بتانا چاہیے ،پی سی بی اور یونس خان مل بیٹھ کر معاملے کو حل کریں تو بہتر ہوگا،ٹیم میں سعید اجمل کی کمی محسوس کر رہے ہیں ،امید ہے وہ جلد اپنا ایکشن درست کرکے ایکشن میں نظر آئیں گے‘ میڈیا سے گفتگو

پیر 29 ستمبر 2014 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور یونس خان مل بیٹھ کر معاملے کو حل کریں تو بہتر ہوگا،پاکستان ٹیم کے سینئرزکو باعزت طور پررخصت کرنے کا طریقہ کارہونا چاہئے، قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت میرے لئے اعزاز ہے اور یہ ذمہ داری بہتراندازمیں نبھانے کی ہر ممکن کوشش کرونگا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، کراچی کی نسبت لاہورمیں ٹریننگ کی زیادہ سہولیات موجود ہیں اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ ورلڈ کپ تک زیادہ سے زیادہ قیام لاہورمیں کریں تاکہ بھر پور انداز میں کرکٹ کے میگا ایونٹ میں شرکت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت ان کے لئے اعزاز ہے اور وہ یہ ذمہ داری بہتراندازمیں نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

یونس خان کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یونس خان کو بورڈ کو اپنے مستقبل بارے بتانا چاہیے بورڈ کو چاہیے کہ وہ سینئر کھلاڑیوں کو عزت سے رخصتی کا موقع دے۔انہوں نے کہاکہ ٹیم میں سعید اجمل کی کمی محسوس کر رہے ہیں لیکن امید ہے کہ وہ جلد اپنا ایکشن درست کرکے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 29/09/2014 - 22:22:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :