شین واٹسن اور شاہد آفریدی کی دیگر ٹیموں سے دورہ پاکستان کی اپیل

آسٹریلیا کے دورےنے دیگر ممالک کی آنکھیں کھول دیں کہ پاکستان دورے کیلئے محفوظ ملک ہے: کینگرو آل رائونڈر،آفریدی نے 24 سال بعد دورہ پاکستان پر آسٹریلوی کھلاڑیوں ،انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 اپریل 2022 15:56

شین واٹسن اور شاہد آفریدی کی دیگر ٹیموں سے دورہ پاکستان کی اپیل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 اپریل 2022ء ) آسٹریلیا نے اپنے تاریخی دورہ پاکستان کا اختتام منگل کی رات قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے واحد T20I میں مین ان گرین کو شکست دے کر کیا۔ دونوں فریقوں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایک پرجوش پاکستانی شائقین کے سامنے شاندار کرکٹ کھیلی اور پاکستان میں کرکٹ کی حقیقی معنوں میں واپسی ہوئی۔ کامیاب دورے کی وجہ سے سابق سپر سٹارز نے پاکستان میں مزید کرکٹ کھیلنے کا مطالبہ کیا۔

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلیا جلد ہی ملک کا سفر کرے گا اور انہوں نے کرکٹ کے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ سکیورٹی خدشات کے بغیر پاکستان کا دورہ کریں۔ شین واٹسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے اپ لوڈ کردہ ایک ویڈیو میں اس دورے کے بارے میں بات کی۔

(جاری ہے)

واٹسن نے کہا کہ آسٹریلیا کا کامیاب دورہ کرکٹ کی دنیا کے لیے بہت اچھا ہے کیونکہ اس نے دیگر ٹاپ کھیلنے والے ممالک کی آنکھیں کھول دیں کہ پاکستان دورے کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔

شین واٹسن نے کہا کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ آسٹریلین ٹیم وہاں گئی اور میعاری کرکٹ دیکھنے کو ملی ، یہ عالمی کرکٹ کے لیے ایک بہت بڑی بات ہے اور مجھے آسٹریلین کھلاڑیوں پر فخر ہے کہ وہ وہاں گئے ۔ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے بلاک بسٹر دورے کے بعد دیگر کرکٹنگ ممالک سے بھی ملک کا دورہ کرنے کی اپیل کی۔ آفریدی نے 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے قابل ستائش کام اور سٹیڈیم کوبھرے پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو گزشتہ سال ایک دھچکا لگا جب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے اپنے طے شدہ دورے منسوخ کر دیے، آسٹریلیا کا دورہ کرنے کا فیصلہ پاکستانی میں کرکٹ کی حقیقی معنوں میں واپسی کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 06/04/2022 - 15:56:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :