مچل جانسن دورہ پاکستان چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے جانیوالے آسٹریلیوی کھلاڑیوں پر برس پڑے

وقت آگیا ہے کہ تمام سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو کہا جائے اگر آپ آئی پی ایل میں کھیلنا چاہتے ہیں تو آپکو پہلے اپنے ملک کیلئے ہر میچ کیلئے دستیاب ہونا پڑیگا:سابق پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 اپریل 2022 12:44

مچل جانسن دورہ پاکستان چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے جانیوالے آسٹریلیوی کھلاڑیوں پر برس پڑے
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اپریل 2022ء ) سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے ان کھلاڑیوں پر تنقید کی ہے جنہوں نے دورہ پاکستان پر آئی پی ایل کو ترجیچ دی ۔ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹٰم کپتان پیٹ کمنز کے بارے میں بات کرتے ہوئے جنہوں نے آئی پی ایل کے لیے پاکستان میں وائٹ بال کی سیریز کو چھوڑ دیا تھا، مچل جانسن نے کہا کہ انھیں کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ پیٹ کمنز پاکستان میں آسٹریلیا کے لئے بجائے آئی پی ایل فرنچائز کے لیے کیوں کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایک اچھی وجہ بتائیں کہ پیٹ کمنز اس ہفتے پاکستان میں آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کے بجائے ہندوستان میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کیوں کھیل رہے تھے؟ ٹھیک ہے اس کی 10 لاکھ سے زیادہ وجوہات ہیں لیکن اس سے یہ کام درست ثابت نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

کمنز نے کینگروز کو پاکستان کے خلاف ایک تاریخی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے فتح دلائی لیکن آئی پی ایل کے لیے بقیہ سیریز کو چھوڑ دیا جہاں انہوں نے 2022ء کے ایڈیشن کے پہلے میچ میں 15 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے کچھ آسٹریلوی سٹار کرکٹرز سے کہا تھا کہ وہ 5 اپریل تک آئی پی ایل میں شامل نہ ہوں جب پاکستان اور آسٹریلیا نے اپنا آخری ٹی ٹونٹی کھیلا تھا لیکن ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز اور بہت سے دوسرے جیسے کھلاڑی وائٹ بال سیریز سے پہلے ہی چلے گئے تھے۔ مچل جانسن نے مزید کہا کرکٹ اسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کو بدھ تک آئی پی ایل کھیلنے کے لئے روک دیا تھا جبکہ اس کے پچھلے ہی دن پاکستان کے خلاف لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ تھا؟ یہ کس کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے اتنا بچکانہ سا بہانہ دے کر؟ انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے ایک قاعدہ ہو اگر آپ آئی پی ایل میں کھیلنا چاہتے ہیں، تو آپ کو پہلے اپنے ملک کے لیے ہر ایک میچ کے لئے دستیاب ہونا پڑے گا۔

وقت اشاعت : 16/04/2022 - 12:44:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :