آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنزکی پانچویں فتح، چنائی سپر کنگز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

پیر 18 اپریل 2022 15:09

پونے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2022ء) انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز نے دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز کو شکست دے کر لیگ میں پانچویں فتح حاصل کر نے کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مزید مستحکم بنالی ۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل کے 29 ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز نے چنائی سپر کنگز کو3 وکٹوں سے ہرا دیا،مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، پونے میں کھیلے گئے لیگ کے 29 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، رتوراج گائیکواڑ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے ، رائیڈو46 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

گجرات ٹائٹنز کی طرف سے الزاری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ڈیوڈ ملر کی دھواں دار اور ناقابل شکست 94 رنز کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے مطلوبہ ہدف 19.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان راشد خان 40 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ڈیوڈ ملر کو مرد میدان قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 18/04/2022 - 15:09:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :