ٹی ٹونٹی رینکنگ، شاہد آفریدی کے سواکوئی پاکستانی پلیئرترقی نہ پاسکا،

بیٹنگ میں صرف ڈیوڈوارنر اور گلن میکسویل کی رینکنگ بہتر ی ،بولنگ میں میکسویل ،آفریدی اور مچل اسٹارک کی رینکنگ میں بہتری آئی

جمعہ 10 اکتوبر 2014 18:58

ٹی ٹونٹی رینکنگ، شاہد آفریدی کے سواکوئی پاکستانی پلیئرترقی نہ پاسکا،

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں جہاں پاکستان ٹیم کی ایک درجہ تنزلی کا سبب بنا ہے وہیں کئی پلیئرز کی رینکنگ بھی نیچے چلی گئی ہے۔بیٹنگ میں صرف ڈیوڈوارنر اور گلن میکسویل کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے جبکہ بولنگ میں میکسویل کے علاوہ آفریدی اور مچل اسٹارک کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کے علاوہ کوئی اور پاکستانی کھلاڑی اس میچ سے اپنی رینکنگ بہترنہیں بناسکا بلکہ دیگر سبھی کوتنزلی کا سامناکرنا پڑا ہے۔ 2012 کے بعد پہلی بار اسکواڈکا حصہ بننے والے رضاحسن کی 85 ویں پوزیشن پر واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد عرفان تاحال ٹاپ 100 بولروں میں واپس نہیں آسکے ہیں۔حالیہ عرصے میں پاکستان کے دونوں کامیاب اسپنرزسعیداجمل اور محمدحفیظ اس میچ کا حصہ نہیں تھے جن میں ایک معطل جبکہ دوسرا زخمی تھا۔

وقت اشاعت : 10/10/2014 - 18:58:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :