ایشیاء ہاکی کپ، پاکستان نے انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 13 گولز سے شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے علی رضوان نے 4 ، احمد اعجاز نے 3 ، عبدالمنان نے 2 جب کہ رانا عبدل ، شان علی اور شکیل معین نے 1،1 گول سکور کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 24 مئی 2022 14:18

ایشیاء ہاکی کپ، پاکستان نے انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 13 گولز سے شکست دیدی
جکارتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 مئی 2022ء ) پاکستان نے انڈونیشیا کو 13 گول سے شکست دے دی، انڈونیشیا کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی ۔ پاکستان کی جانب سے علی رضوان نے 4 ، احمد اعجاز نے 3 ، عبدالمنان نے 2 جب کہ رانا عبدل ، شان علی اور شکیل معین نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اس سے قبل ہاکی ایشیاء کپ 2022ء کے بڑے میچ میں پاکستان نے آخری منٹ میں گول کرکے بھارت کو یقینی جیت سے محروم کردیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان گروپ کا یہ اہم ترین میچ 1-1 سے برابر ہوگیا۔ روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ امید کے مطابق دلچسپ رہا، بھارت نے پورے میچ میں اپنی گرفت برقرار رکھی جبکہ پہلے کوارٹر اور میچ کے 9ویں منٹ میں ہی ایک گول کی برتری بھی حاصل کرلی۔ بھارت کی جانب سے یہ گول ڈیبیو کرنے والے کارتی سلوام نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے سکور کو برابر کرنے جب کہ بھارت نے اپنی برتری کو دُگنا کرنے کی بھرپور کوششیں کیں۔

تاہم پاکستان کو میچ کے آخری منٹ میں پنالٹی کارنر ملا جس کا قومی کھلاڑی عبدالرانا نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھا دی۔ یوں پاکستان نے نہ صرف آخری لمحے میں بھارت کو یقینی جیت سے محروم کردیا بلکہ میچ ڈرا کرکے پوائنٹس ٹیبل پر دو اہم پوائنٹس بھی حاصل کرلیے۔ پاکستانی گول کیپر اکمل حسین کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
وقت اشاعت : 24/05/2022 - 14:18:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :