ٹی 20 ویژن سپر لیگ پیر سے راولپنڈی میں شروع ہو گی

اتوار 29 مئی 2022 12:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2022ء) ٹی 20 ویژن سپر لیگ کل (پیر سے) ایوب پارک کرکٹ گرائونڈ راولپنڈی میں شروع ہو گی، لیگ کے انعقاد مقصد نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ لیگ 28 مئی کو شروع ہونی تھی تاہم امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر اسے ری شیڈول کیا گیا ہے اور اب یہ ایونٹ پیر کے روز شروع ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ لیگ آئی سی سی قوانین کے مطابق کھیلی جائے گی اور پی سی بی امپائرز تمام میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ لیگ کا فائنل 8 جون کو مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنز اپ ٹیم کو پچاس ہراز روپے انعامی رقم دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 29/05/2022 - 12:30:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :