انعام بٹ نے کامن ویلتھ میڈل ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے نام کر دیا

سلور میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں: انعام بٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 6 اگست 2022 16:31

انعام بٹ نے کامن ویلتھ میڈل ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے نام کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 اگست 2022ء ) قومی پہلوان انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں جیتا ہوا سلور میڈل لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے نام کر دیا۔ انعام بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ، ‏اللّه کا شکر ہے جس نے سلور میڈل سے نوازا، یہ میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں‘‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انعام بٹ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہماری ٹریننگ عالمی معیار کے مطابق نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود سلور میڈل جیت لیا، یہی بہت ہے۔ انعام بٹ نے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں سلور میڈل جیتا تھا، انہیں بھارتی حریف نے شکست سے دوچار کیا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یکم اگست کو لسبیلہ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف ستی اور انجینئرنگ کور کے بریگیڈیئر محمد خالد کے علاوہ عملے کے تین ارکان بشمول پائلٹ میجر سعید احمد، پائلٹ میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شہید ہو گئے تھے۔

                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 06/08/2022 - 16:31:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :