کورونا مثبت ہونے کے باوجود آسٹریلوی ویمن کرکٹر کو میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی

پیر 8 اگست 2022 14:56

کورونا مثبت ہونے کے باوجود آسٹریلوی ویمن کرکٹر کو میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلین ویمن کرکٹر تاہلیا مک گرا کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود بھارت کے خلاف گولڈ میڈل میچ کھیلنے کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق تاہلیا مک گرا کا کورونا ٹیسٹ اتوار کو مثبت آیا تھا تاہم کورونا کی تشخیص کے باوجود انہیں بھارت کے خلاف کامن ویلتھ گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں میچ کھیلنے کی اجازت دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کامن ویلتھ گیمز ایسو سی ایشن اور آئی سی سی کی مشاورت سے کرکٹر کو دی گئی اجازت کے بعد طبی عملے نے متعدد پروٹوکولز نافذ کیے ہیں جن پر میچ اور اس کے بعد بھی نظر رکھی جائے گی تاکہ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کورونا منتقل ہونے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔واضح رہے کہ ہونے والے مقابلے میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے بھارتی ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 14:56:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :