وزیراعلی پنجاب کا ہاکی اولمپیئن مطیع اللہ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 12 اگست 2022 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے ہاکی اولمپیئن مطیع اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، چودھری پرویز الہی نے ہاکی کے کھیل کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات پر مطیع اللہ خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کیلئے مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،انہوں نے ہاکی کے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا، وزیراعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 20:40:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :