پنجاب سکول کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ (کل )قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

فائنل میچ میں دارارقم سکول لاہور اورڈی پی ایس فیصل آباد کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی،وزیر اعلیٰ پنجاب مہمان خصوصی

منگل 6 دسمبر 2022 14:47

پنجاب سکول کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ (کل )قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) پنجاب سکول کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ کل بروزبدھ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔فائنل میچ میں دارارقم سکول لاہور اورڈی پی ایس فیصل آباد کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔پی ٹی وی سپورٹس فائنل میچ لائیو نشر کریگاجبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت اجلاس میں فائنل میچ کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس، ڈی جی سپورٹس بورڈ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پی سی بی کے آئین کے تحت پنجاب سکول کرکٹ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، پنجاب حکومت اور پی سی بی کے اشتراک سے سکول کرکٹ چمپئن شپ کا آغاز 28اگست کو ہوا۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کے دوران مجموعی طور پر 882میچز کھیلے گئے۔ 36اضلاع سے 396 سکولوں کی ٹیموں نے کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ عبداللہ سنبل نے ہدایت کی کہ فائنل میچ کے سلسلے میں سیکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے،ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے پی سی بی کی ٹیم، اضلاع کی انتظامیہ اور صوبائی محکمے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ بلدیات میں کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے مختص فنڈز کا مکمل استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
وقت اشاعت : 06/12/2022 - 14:47:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :