کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیروارشد ندیم کا ڈی پی او آفس خانیوال میں شاندار استقبال

جمعرات 18 اگست 2022 17:49

کامن ویلتھ گیمز  میں  گولڈ میڈل  جیتنے والے  قومی ہیروارشد ندیم  کا ڈی پی او آفس  خانیوال میں شاندار استقبال
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) بائیسویں کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں نئی تاریخ رقم کرنے والے میاں چنوں کے سپوت ارشد ندیم کاڈی پی او آفس پہنچنے پرڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے والہانہ استقبال اور گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی اورپولیس افسران وملازمین نے انہیں پھولو ں کے ہارپہنائے۔

ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز2022میں گولڈ میڈل حاصل کرکے قومی ہیروارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا،ارشد ندیم ملک وقوم کا اثاثہ ہیں جنہو ں نے جیولین تھرو مقابلے میں 90.18 میٹرز دور جیولین تھرو کر کے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا ہے بلکہ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز مقابلوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے،ارشد ندیم ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ، ایشین اور اسلامی گیمز سمیت مقابلوں میں گولڈ اور براؤنز میڈلز حاصل کرکے ملک اور قوم کا نام روشن کرچکے ہیں،خانیوال پولیس اورخانیوال کے عوام کو ان پر فخرہے۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر قومی ہیروارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈی پی او جلیل عمران خان اورخانیوال پولیس کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میراشانداراستقبال کیا کہ میں اللہ پاک اپنے والدین اور پاکستانی عوام کا شکرگزار ہوں جن کی دعاؤں سے میں 2گولڈ میڈل جیتا ہوں اورانشاء اللہ آئندہ بھی ملک وقوم کا نام روشن کرتا رہوں گا۔\378
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 17:49:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :