دنیا بھر میں باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائے گا

جمعہ 19 اگست 2022 16:12

دنیا بھر میں باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) دنیا بھر میں باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائیگا۔ گزشتہ روز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائیگا جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس دن ملک بھر میں باکسنگ کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں گے اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن ہر سال 27 اگست کو باکسنگ کے عالمی دن کے موقع پر نمائشی مقابلوں کا اہتمام کرتی ہے اور اس دن لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ مظفر آباد اور گلگت سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑہوں میں انعامات تقسیم بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 16:12:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :