آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے ثقلین مشتاق کا 23 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

سٹارک 102 میچز میں 200 وکٹیں لیکر ون ڈے میچز میں وکٹوں کی ڈبل سنچری کرنیوالے تیز ترین بولر بن گئے، ثقلین مشتاق نے 1999ء میں اپنے 104 ویں ون ڈے میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 3 ستمبر 2022 13:58

آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے ثقلین مشتاق کا 23 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 ستمبر 2022ء ) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک نے پاکستان کے سابق آف سپنر اور موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ مچل اسٹارک نے زمبابوے کے خلاف تیسرے میچ میں ریکارڈ اپنے نام کیا، سٹارک نے زمبابوے کے ریان برل کو آؤٹ کر کے 200 تیز ترین وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

مچل سٹارک نے 102 ویں ایک روزہ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں وکٹوں کی ڈبل سنچری کرنے والے تیز ترین بولر بن گئے۔

پاکستان کے ثقلین مشتاق نے 1999ء میں اپنے 104 ویں ون ڈے میچ میں 200 وکٹیں حاصل کیں تھیں جبکہ بریٹ لی نے یہ کارنامہ 112 میچز، ایلن ڈونالڈ نے 117 میچز اور وقار یونس نے 118 میچز اور شین وارن نے 125 میچز میں سر انجام دیا تھا۔
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 03/09/2022 - 13:58:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :